اردو

urdu

ETV Bharat / state

P K Pole Visits Macchil, Karnah in Kupwara: صوبائی کمشنر نے شمالی کشمیر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا - پی کے پولے پی آئی آئی ممبران سے ملاقات

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے شمالی کشمیر ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے Divisional Commissioner Kashmir Kupwara Visit وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

صوبائی کمشنرکشمیر نے شمالی کشمیر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا
صوبائی کمشنرکشمیر نے شمالی کشمیر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا

By

Published : Feb 9, 2022, 7:28 PM IST

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقوں - مچھل، کرناہ - کا دورہ Divisional Commissioner Kashmir Visits Macchil, Karnah in Kupwara کیا۔

صوبائی کمشنرکشمیر نے شمالی کشمیر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا

دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے سرحدی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ پی آئی آئی ممبران سے بھی ملاقات P K Pole Meets PRIs in Karnah, Kupwara کی۔

سرحدی علاقہ کرناہ، ٹنگڈار میں پی آر آئی ممبران نے سرحدی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل سے صوبائی کمشنر Divisional Commissioner Kashmir Kupwara Visit کو آگاہ کیا۔

پی آر آئی ممبران نے سادھنا ٹنل کی تعمیر شروع کرنے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات کے فقدان کے حوالے سے صوبائی کمشنر کو آگاہ کیا۔

ڈی ڈی سی ممبران نے کدھامہ جبدی میں ماہر امراض خواتین ڈاکٹر کی تعیناتی، گبرا علاقے میں بینک برانچ کا قیام، فائر ٹینڈر عملہ کی تعیناتی سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے ایک تحریری یادداشت بھی پیش کی۔

ڈویژنل کمشنر نے موقع پر ہی افسران کو عوامی مطالبات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات دیں۔

سادھنا ٹنل کی تعمیر کے مطالبے کا ذکر کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر P K Pole Visits Macchil, Karnah in Kupwara نے کہا کہ ’’ٹنل مرکزی حکومت کی تجویز کے مطابق تعمیر کی جائے گی تاہم اس سے قبل کپوارہ - ٹنگڈار سڑک کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘‘

For All Latest Updates

TAGGED:

Kupwara news

ABOUT THE AUTHOR

...view details