اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی ممبر محمد سلیمان میرنے نینشل کانفرنس کی نکتہ چینی کی

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے راجوار ہندواڑہ سے منتخب ڈسٹرکٹ ڈویولپمنٹ کونسلر محمد سلیمان میر نے کی نینشل کانفرنس کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈویولپمنٹ کونسلر محمد سلیمان میر
ڈسٹرکٹ ڈویولپمنٹ کونسلر محمد سلیمان میر

By

Published : Jan 10, 2021, 5:43 PM IST

ڈسٹرکٹ ڈویولپمنٹ کونسل ممبر محمدسلیمان میر کا کہنا ہے کہ نینشل کانفرنس نے ڈی ڈی سی انتخابات میں پراکسی (درپردہ) امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔

حال ہی میں منتخب ڈسٹرکٹ ڈویولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی)راجوار ہندواڑہ محمد سلمیان میر نے کہا این سی نے ڈی ڈی سی انتخابات میں پراکسی امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔

ان باتوں کا اظہار محمد سلیمان میر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا مجھے لگ رہاتھا میں بی جے پی کنڈیٹ کے مقابلہ لڑ رہا ہے تھا تاہم مجھے بعد میں سمجھ آیا میں نیشنل کانفرنس کے پروکسی امیدوار سے لڑرہا تھا۔

کپواڑہ میں جہاں بھی پی اے جی ڈی جلسہ منعقد ہوا اس میں نیشنل کانفرنس نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

ڈسٹرکٹ ڈویولپمنٹ کونسلر محمد سلیمان میر

انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی(PAGD) سے جب ہم ملنے گئے وہاں میٹنگ کی وہ صرف اور صرف تصویروں تک ہی محددو تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی کا جو بھی منشور ہوگا ہم اس سے لبیک کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر تمام لوگوں اور چیرمین کا شکریہ ادا کیا۔

انہیں منڈیٹ دیا اور انییں لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔

محمد سلیمان میر نے نے پی اے جی ڈی قیادت پر ڈی ڈی سی انتخابات میں پراکسی امیدوار کھڑا کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا جب الائنس نے یہ مشورہ کیا ہم لوگ اکٹھا الیکشن لڑینگے لیکن زمینی سطح پرایسا کچھ نہیں دیکھنے کو ملا۔

انھوں نے کہا کہ نینشل کانفرنس نے پراکسی امیدوار کھڑا کرکے اتحادیوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details