اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈائریکٹر ہلیتھ سروس کا دورہ کپوارہ، انتظامات کا لیا جائزہ - ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین

ڈائریکٹر ہیلتھ سروس ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

ڈائریکٹر ہلیتھ سروس کا دورہ کپوارہ
ڈائریکٹر ہلیتھ سروس کا دورہ کپوارہ

By

Published : Apr 25, 2021, 12:07 PM IST

ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر اور ڈی سی کپواڑہ نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروس ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ضلع کپواڑہ کے عوام کو ایسی سہولت دستیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے مریضوں خصوصاً ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے یہ ایک بڑی امداد ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور ڈپٹی کمشنر کپواڑہ دونوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف اپنائے جا رہے طرز عمل پر سختی سے عمل کریں۔ ماسک، صفائی کا خیال رکھے اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔

ڈائریکٹر ہلیتھ سروس کا دورہ کپوارہ، انتظامات کا لیا جائزہ

بعدازاں کووڈ-19 پر قابو پانے والے اقدامات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نے ہندوارہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود ادویات اسٹاک کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو معاشرے کی سلامتی اور حفاظت کے لئے آگے آکر کووڈ ویکسین لگانے کا مشورہ بھی دیا۔ اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ ڈاکٹر کوثر، ڈی آئی او اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details