اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: تحصیلدار شبیر احمد وانی کی سبکدوشی پر تقریب - Department revenue host farewell

کپواڑہ تحصیلدار شبیر احمد وانی نے اپنی نوکری سے سبکدوشی اختیار کرلی، موصوف کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی، ایس ڈی ایم سوگام لولاب نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

کپواڑہ : تحصیلدار شبیر احمد وانی کی سبکدوشی پر تقریب منقد
کپواڑہ : تحصیلدار شبیر احمد وانی کی سبکدوشی پر تقریب منقد

By

Published : Dec 31, 2020, 6:34 PM IST

محکمہ ریونیو میں کام کررہے شبیر احمد وانی جو بحیثیت تحصیلدار کپواڑہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے آج یعنی 31 دسمبر 2020 کو خوش اسلوبی کے ساتھ نوکری سے سبکدوش ہوگئے۔

کپواڑہ : تحصیلدار شبیر احمد وانی کی سبکدوشی پر تقریب منقد

موصوف کے بارے میں مشہور ہیں کہ وہ بےحد ہی شریف النفس اور دیانت دار تھے اور اپنی ڈیوٹی فرض منصبی سمجھ کر انجام دیتے تھے۔

اگر چہ اپنے ماتحتوں کے ساتھ بہت ہی نرمی اختیار کرتے تھے۔ شبیر احمد وانی اگر چہ خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی سبکدوشی پر پُر مسّرت تھے لیکن چاہنے والے اور ماتحت عملہ کے چہروں پر اُداسی سی چھائی ہوئی تھی۔

بیان کے مطابق موصوف محکمہ ریونیو میں ایک نمونہ تصور کیے جاتے تھے اسی لیے محکمہ ریونیو کا عملہ اسکی دیانت داری پر فخر کرتے تھے۔ موصوف کبھی بھی کسی بھی فرد یا سائل کا کام بغیر کسی دِقت کے انجام دیتے تھے۔

سبکدوشی کی آخری تقریب میں مقریرین نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے عام ملازمین اور آفیسران ایسے ہی عوام دوست اورغریب ہمدرد ہونا چاہیے اور موصوف کی خدمتِ خلق کو مدِ نظر رکھ کر وہ بھی عوام دوست اور غریب ہمدرد بن کر اپنے فرائض منصبی کا حق ادا کریں۔

موصوف کی سبکدوشی کی تقریب میں خواص سے لیکر عوام بھی شریک ہوئے جن میں خاص طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور مہمان خصوصی تھے۔

خصوصی طور تحصیلدار درگمولہ شہباز احمد اس رخصتی تقریب میں شریک تھے، تحصیلدار جناب نزیر احمد شاہ بھی تقریب میں موجود تھے اسکے علاوہ بہت سارے نائب تحصیلداران صاحبان نے بھی تقریب شرکت کی۔ اس تقریب میں ریونیو ایسوسیشن کے پریزیڈنٹ کا منظور احمد نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ ازین پٹوار ایسوسیشن کے ضلع صدر اور باقی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہت سارے پٹوار حضرات بھی اس الوداعی تقریب میں شریک ہوئے اور اپنے سبکدوش ہونے والےمہمان کو الوداع کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details