اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندواڑہ: عوامی دربار کا انعقاد، افسروں کو زمینی سطح پر کام کرنے ہدایت - انورنامینٹ ہال میں عوامی دربار

ضلع کپواڑہ میں ضلع ترقیاتی کشمنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج ڈی ڈی سی امام الدین نے سب ضلع ہندواڑہ میں عوامی دربار کا اہتمام کیا، جس میں ضلعی افسران کو زمینی سطح پر کام کرنے کی ہدایت دی۔

ddc kupwara holds public meeting in handwara
ڈی ڈی سی امام الدین نے سب ضلع ہندوارہ میں عوامی دربار منعقد کیا

By

Published : Feb 11, 2021, 7:43 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع کپواڑہ کے ضلع ترقیاتی کشمنر امام الدین نے ہندواڑہ میں عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ عوامی دربار میں ڈی ڈی سی کپوڑاہ نے عوام کے مسائل کو سننے کے بعد ضلع کے افسران کو زمینی سطح پر عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایت دی۔

کپوارہ کے ضلع ترقیاتی کشمنر امام الدین

عوامی دربار سے ڈی ڈی سی کپواڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی بلاک دیوس کی شکل میں ایک طریقہ کار وضع کیا ہے، جس کا مقصد بلاک سطح پر لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے لوگوں تک پہنچنے کی کوششیں تیز کردی ہیں اور اب زمینی سطح پر ان کے مسائل حل کریں گے۔ اس سے قبل اے ڈی سی ہندواڑہ نے ڈی ڈی سی کو ہندواڑہ سب ڈویژن کے انتظامی پروفائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

دریں اثناء مختلف حلقوں اور بلاکس کے منتخب نمائندوں نے اس موقع پر خطاب کیا اور مختلف ترقیاتی امور اور اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں بجلی کی فراہمی، پینے کے صاف پانی اور آبپاشی کی عدم فراہمی، اندرونی رابطے سڑکوں کی بحالی، این ٹی پی ایچ سی میں طبی سہولیات میں اضافہ اور سب ڈویژن ہندواڑہ کے پی ایچ سی شامل ہیں۔

ڈی ڈی سی کپوارہ نے عوامی مسائل اور ان کے جائز مطالبات کو مناسب اور بروقت حل کی یقین دہانی کرائی، ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران کو لوگوں کی پریشانیوں کو نوٹ کرنے اور ترجیحی طور پر ان کے حل کے لیے ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر اے ڈی ڈی سی کپواڑہ محمد اشرف بٹ اے ڈی سی ہندواڑہ، نذیر احمد لون، اے سی ڈی مہراج الدین شاہ، سی ایم او، سی ای او، ضلعی اور سیکٹرل افسران، ڈی ڈی سی چیئرمین مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے چیئرمین کے علاوہ یو ایل بی، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران دن بھر عوامی دربار میں موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details