اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی کپواڑہ نے اسپتال کی عمارت کا افتتاح کیا - طبی و نیم طبی عملہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ڈپٹی کمشنر نے بدھ کو گونی پورہ، بیہامہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کی ایک عمارت کا افتتاح کیا۔

ڈی سی کپوارہ نے اسپتال کی عمارت کا افتتاح کیا
ڈی سی کپوارہ نے اسپتال کی عمارت کا افتتاح کیا

By

Published : Feb 3, 2021, 5:33 PM IST

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے بدھ کو گونی پورہ، بیہامہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ کو علاقے کا از خود دورہ کر کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر انہوں نے نو تعمیر شدہ اسپتال کی ایک عمارت کا افتتاح کر کے عوام کے لیے وقف کیا۔

ڈی سی کپوارہ نے اسپتال کی عمارت کا افتتاح کیا

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے نگری اسپتال کا بھی دورہ کیا اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے افسران کو سخت ہدایات دیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی سی کپورارہ نے کہا کہ سرکار عوام کو طبی سہولیات پہنچانے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے غیر حاضر عملہ سمیت افسران کو بھی وجہ بتائو نوٹس جاری کیا۔

مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے اقدامات کی ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details