شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے متعدد علاقہ میں جات سہ پہر کو ہوئی طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچا دی۔ جس کے نتیجے میں سیب کے باغات، سبزیوں اور دھان کو زبردست نقصان پہونچا۔
ہندواڑہ: شدید ژالہ باری کے باعث فصلیں تباہ - ہندواڑہ کے متعدد علاقہ جات سہ پہر کو ہوئی طوفانی ژالہ باری
کپواڑہ کے ہندواڑہ کے متعدد علاقہ جات میں سہ پہر کو ہوئی طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کاشتکاروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
اس طوفانی ژالہ باری کی وجہ سے ہندواڑہ کے علاقہ ماور، قاضی آباد، راجوار شہلال ہارنی پورہ سمیت ہندواڑہ کے متعدد دیہاتوں میں باغات اور اخروٹ کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، کئی منٹوں تک جاری ژالہ باری نے کسانوں اور زمینداروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فصلوں اور اخروٹ کے درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جس سے دیگر فصلوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔
متاثرہ کاشتکاروں اور سیب کے کاشتکاروں نے نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے فصلوں کے نقصانات کا جلد جائزہ لینے کی بھی اپیل کی اور کے سی سی بینک قرضہ جات کو معاف کرانے کا مطالبہ کیا۔