ہفتہ کو پورے ملک میں کورنا کی ٹیکہ کاری مہم کے آغاز کے ساتھ شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندواڑہ میں بھی کورنا وائرس ویکسینیشن کی شروعات کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر ہندواڑہ نذیر احمد نے اس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر میڈیکل سپرٹنڈنٹ ہندواڑہ ڈاکٹر نثار احمد وانی اور ڈی آئی او مس دیویندر کول موجود تھیں۔ ٹیکہ کاری کے آغاز پر ڈاکٹر نذیر احمد ڈار اور انچارچ بلڈ بنک ہندواڑہ سمیع اللہ مسلم کو پہلا ٹیکا لگایا گیا۔
ویکسینیشن کے پہلے دن مذکورہ سینٹر پر تقریبا 100 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ پروگرام کے تحت اس مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ اس سینٹر پر دو دن ٹیکہ کاری جاری رہے گی ۔ بعد ازاں گاؤں قصبہ دیہات کے ہیلتھ سنٹروں پر اس مہم کو آگے بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ :کورونا ٹیکہ کاری مہم کی شروعات
اس موقع پر میڈیکل سپرٹنڈنٹ ہندواڑہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ویکسن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔