اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لی

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک 75 سالہ شخص کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 159 ہوگئی ہے۔

کورونا نے ایک اور جان لی
کورونا نے ایک اور جان لی

By

Published : Jul 10, 2020, 3:13 PM IST

Updated : Jul 10, 2020, 3:20 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع کے دردسن علاقے سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا تھا، انہیں 4 جولائی کو سرینگر جے وی سی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم آج وہ انتقال کر گئے۔

پرنسپل جے وی سی ڈاکٹر ریاض احمد انتو نے بتایا کہ 'متوفی نمونیا، ہائپرٹینشن اور ذیابیطس جیسے امراض میں مبتلا تھے۔'

کورونا وائرس کا خوف، کشمیری طلباء بیرون ملک جانے سے گریزاں

اس سے قبل آج صبح سے وادی میں کورونا وائرس سے تین اموات ہوئی تھیں، جن میں سرینگر سے دو جبکہ ایک کا تعلق اننت ناگ سے تھا۔

ان چار اموات کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 144 ہوگئی ہے جبکہ جموں میں 15 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ضلع سرینگر میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ 41 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بارہمولہ ہے جہاں کورونا وائرس سے 31 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Last Updated : Jul 10, 2020, 3:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details