ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیر احمد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوارہ انتظامیہ نے کورنا وائرس کے مقابلہ کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کو بار بار اپیل کرتے ہیں کہ کو اپنے گھر میں ہی رہے تاکہ اس وبا پر روک لگایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کچھ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ کچھ سبز فروش سبزی مہنگے داموں میں فروخت کررہے جس کے بعد میں ایک ٹیم کو متحرک کرکے ان دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل لائی گئی اوران سبزی فروشوں دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ معقول ریٹس کے حساب سے اشیاء خوردنی کو فروخت کرے اور اپنے دکانوں کے سامنے ریٹ لسٹ چسپاں رکھے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے نے لوگوں کو بہتر سہولیات بہم رکھنے کے سلسلے میں ہوم ڈیلوری کی شروعات کی ہے اور ہم نے بھی اس سلسلے میں اس طرح کے اقدامات یہاں ہندوارہ میں کیے ہیں جسکے زریعے اشیاءخودنی اور دیگر اہم ضروریات زندگی کا سامان لوگوں کو انکے گھروں تک پہنچایا جائے گا