اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاست کی ترقی کا راز کانگریس پارٹی میں مضمر' - جموں و کشمیر پردیس کانفرنس کمیٹی

کپواڑہ کے کرنا علاقے کو نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے، جس وجہ سے یہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ مختلف مشکلات و مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایڈوکیٹ راجہ اشرف علی

By

Published : Apr 6, 2019, 3:41 PM IST

ان باتوں کااظہار جموں و کشمیر پردیس کانفرنس کمیٹی کے کوآرڈنیٹر ایڈوکیٹ راجہ اشرف علی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں این سی اور پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں سیاسی جماعتوں نے بنیادی سہولیات کے نام پر کرنا کے لوگوں کا استحصال کیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پارٹیاں ریاست کی ترقی کے لیے پارلیمانی انتخابات نہیں لڑ رہی ہیں بلکہ ریاست کے دفعہ 370 اور 35 اے کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہی ہیں جو افسوسناک بات ہے۔

راجہ اشرف علی نے کہا کہ یہ پارٹیاں انہیں ہتھکنڈوں سے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی ریاست میں سرایت کی ہے وہ آج بی جے پی کو دور رکھنے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کے دوران ہی ریاست کی مساوی ترقی ممکن ہو پائی تھی اور آئندہ بھی ریاست کی ترقی کا راز کانگریس پارٹی میں ہی مضمر ہے ۔
اس موقعے سے ایڈوکیٹ راجہ اشرف نے کانگریس کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details