کپواڑہ:جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم سےغریبوں کے گھر منہدم کیے جاتے ہے اور یہ ایسی سرکار ہے جو غریبوں کے مکانات ہٹا کر ہسپتال اور سکول بنانے جارہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی ہامہ کپواڑہ میں ایک تعزیتی پرسی کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا۔ انہوں نے کہا اس طرح کی سرکار پہلی بار دیکھ رہی ہوں جو غریبوں کے مکان منہدم کر کے ہسپتال اسکول اور پارکیں بنوانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا اگر یہی کرنا ہے تو یہاں فوج کے قبضے میں لاکھوں کنال زمین ہے اس پر یہ چیزیں بنوائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہے مگر بی جے پی دعوے کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات اب ٹھک ہوگئے تو سکیورٹی فورسز کی تعداد کو کم کرکے اسی زمین پر ہسپتال اسکول اور پارکس بناوائے۔ انہوں نے کہا نئے ہسپتالوں کے بجائے حکومت کو پہلے سے موجود ہسپتالوں میں ڈاکٹرس اور جدید انفرسٹریکچر کو مزید بڑھنا چاہیے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انہدامی کارروائی صرف یہاں کے غریب عوام کو ستانی کے لیے کی جارہی ہے ، یہاں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے یہ کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جموں و کشمیر کا اصلی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے یہاں قبرستان بھر گئے ہیں، یہ چاہیتے ہے کہ یہاں کے عوام ان مسئلوں کو بھول کے پانچ کلو راشن کے پپچھے بھاگے۔