اردو

urdu

سرحد پر فائرنگ، متعدد زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار میں لائن آف کنٹرول پر مسلسل دوطرفہ فائرنگ جاری ہے، وہیں انٹرنیٹ سروسز معطل اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

By

Published : Jul 31, 2019, 12:38 PM IST

Published : Jul 31, 2019, 12:38 PM IST

Ceasefire Violation in JK

ریاست جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر دو طرفہ فائرنگ میں ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے میں 5 عام شہری زخمی ہو گئے اور ایک رہائشی مکان تباہ ہو گیا۔

ضلع میں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے اور ساتھ ہی انٹرنٹ سروسز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ٹنگڈار کے لوگ کافی خوف زدہ ہیں اور وہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے زمیندوز بنکرز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار کرنا سیکٹر میں گزشتہ دو پہر سے سیز فائیر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

آج یعنی دوسرے روز کی صبح گولہ باری میں کمی آئی، تاہم علاقے کے لوگ کافی خوف و دہشت میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری جاری ہے اس کے ساتھ ہی لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

پاک بھارت کے درمیان مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر ہفتے متعدد لوگوں کی موت کی خبر سننے کو ملتی ہے۔

زیادہ تر سیز فائر کی خلاف ورزی راجوری کے نوشہرہ سیکٹر ، پونچھ کے راولاکوٹ سیکٹر اور سامبا کے ارنیہ سیکٹر میں کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details