شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بدھ کی صبح بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ایک جوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
سپاہی کی شناخت 118 بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل بھندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ جب وہ ضلع کے علاقے ٹنگدار میں ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اسی دوران انہوں نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔ ان کے انتہائی اقدام اٹھانے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔