جموں و کشمیر میں جنوبی ضلع کپواڑہ کے ویلگام میں بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ یہ نعش ویلگام کے جنگلی علاقہ سے برامد ہوئی۔
بزرگ شہری کے گھر والے اس کی تلاش کر رہے تھے تاہم آج مذکورہ شخص کی لاش وائسہ نامی جنگلی علاقہ سے برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کو ریچھ نے ہلاک کر دیا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کی تصدیق ہوسکتی ہے۔
پولیس نے مذکورہ شہری کی شناخت عبدالکبیر میر ولد محمد انور ساکنہ وائسہ بن پورہ کے طور کی ہے۔