ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں 42 پوئنٹ خون جمع ہوئے۔اس دوران ایس پی ہندواڑہ سندیپ گپتا نے بلڈڈونیشن کیمپ کا افتتاح کیا اس میں ہندوارہ پولیس کے دیگر افسران اور عہدیداروں نے شرکت کی اور کئی پولیس جوانوں نے خون عطیہ کیا۔
ضلع ہسپتال ہندواڑہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
14 جون کو ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وہیں آج انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ کے منتظمین نے اس کوشش کی تعریف کی۔ اس موقع پر ایس پی ہنڈواڑہ نے کہا کہ 'ہمارے خون کا ایک قطرہ قیمتی جانیں بچا سکتا ہے اور ہمیں ایسے پروگراموں میں ضرور حصہ لینا چاہئے۔ ہر ایک کو اس مقصد کے لئے اپنا خون عطیہ کرنا چاہئے، تاکہ ہمارے صحت کا نظام بہتر رہے۔
اس بلڈ ڈوینشین کیمپ میں صحافت سے وابستہ افراد جن میں کے شمیم بٹ نے 29 بار خون کا عطیہ کیا اور گریٹر کشمیر کے طارق رحیم نے بھی خون عطیہ کیا، اس دوران بی ڈی سی کے چیرمین لنگیٹ شوکت حسن پنڈت و دیگر رضاکار نوجوان اور ریڈکراس کے ممبر سید امتیاز جنہوں نے اب تک 58 بار خون کا عطیہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ 'وہ خون عطیہ کرنے سے نہ ڈریں بلکہ بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ کریں۔