اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ : چین کے خلاف نعرے بازی، شی جنپنگ کا پتلا نذر آتش - ندوارہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین

کپواڑہ میں بی جے پی کے اراکین نے چین کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران انہوں نے چینی صدر شی جنپنگ کا پتلا بھی جلایا۔

protest
protest

By

Published : Jun 21, 2020, 6:31 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین کی جانب سے چین مخالف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس دوران بھاجپا کے درجنوں کارکنان اور ورکرز، اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے جن پر گو چائنہ گو لکھا ہوا تھا۔

اس کے ساتھ ہی کچھ لوگوں کے پاس بھارتی فوجیوں پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا کے پلے کارڈس تھے۔ مظایرین نے کہا 'چین کے خلاف بھارت کا ایک ایک بچہ لڑنے کے لئے تیار ہے، اب یہ بھارت وہ بھارت نہیں رہا، اب سب ایک ساتھ ہیں'۔

چین کے خلاف نعرہ بازی

احتجاج کی صدارت بی جے پی کے رہنما پیرزادہ جاوید احمد قریشی کررہے تھے اس دوران انہوں نےکہا 'ہم لداخ میں چین کی طرف سے بھارتی فوجیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا 'چین پیچھے سے وار کرنا چھوڑ دیں، میں وزیر اعظم نرنیدر مودی سے اپیل کرتا ہوں 'جموں کشمیر کے لوگ آپ کے ساتھ ہیں بھارت چین کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے'۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی جانب سے اوڑی سیکٹر میں شدید شیلنگ کرنے اور وہاں کچھ عام شہریوں کے زخمی ہونے پر مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے ہلاک جوانوں کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا 'ہم ان کے اس دکھ کی گھڑی میں برابرشریک ہیں'۔

چین مخالف احتجاج میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں لنگیٹ اسمبلی حلقہ اور ہندوارہ اسمبلی حلقہ کے درجنوں کارکنان شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details