اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کے یوم پیدائش پر ہندواڑہ میں بی جے پی کارکنان کا جشن

وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر ہندوارہ کے بی جے پی سے وابستہ جاوید قریشی نے خود کو زنجیروں میں قید کرکے انوکھا جشن منایا، جاوید قریشی نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر کی عوام کو زنجیروں سے آزاد کردیا ہے۔

bjp worker javed qurashi celebrates pm birthday at handwara
وزیراعظم کے یوم پیدائش پر ہندواڑہ میں بی جے پی کارکنان کا جشن

By

Published : Sep 17, 2020, 8:27 PM IST

ضلع کپوارہ کے علاقے ہندواڑہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ جاوید قریشی نے وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی ایک ایسے وزیراعظم ہیں جو 70سال میں نہیں ہوسکا تھا وہ انہوں نے کردکھایا۔

وزیراعظم کے یوم پیدائش پر ہندواڑہ میں بی جے پی کارکنان کا جشن

قریشی نے وزیراعظم کے سالگرہ پر ہندوارہ میں انوکھے انداز میں جشن منایا، جاوید قریشی نے اپنے کارکنان کے ساتھ مودی کے سالگرہ پر ہندوارہ ایس پی آفس سے انورنامنٹ ہال تک ریلی نکالی اور اپنے آپ کو زنجیروں میں قید کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر کی عوام کو انھیں زنجیروں سے آزاد کردیا ہے۔

قریشی نے اپنے کارکنان کے ساتھ انورنامنٹ ہال ہندوارہ میں ایک پروگرام کا انعقاد بھی کیا، جہاں پر کیک کاٹ کرکے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور جشن بھی منایا، اس دوران کشمیری بانڈپاتھر اور کشمیری گیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر بی جے پی اراکین کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے اور جاوید قریشی نے لوگوں میں مودی کے نام پر کمبل بھی تقسیم کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details