بی جے پی کے کارکن جاوید قریشی نے آج اپنی رہائش گاہ پر ایک امداد برائے رمضان پروگرام کا اہتمام کیا جس دوران انہوں نے اپنی طرف سے غریب اور بیوہ خواتین میں 50 فوڈ کٹس تقسیم کئے۔
امداد برائے رمضان کے تحت ضرورت مندوں میں فوڈ کٹس تقسیم - غریب اور بیواہ خاتون
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بی جے پی کارکن جاوید قریشی نے امداد برائے رمضان کے تحت ضرورت مندوں میں فوڈ کٹس تقسیم کیے۔
جاوید قریشی نے کورونا پروٹوکال کو مدنظر رکھ کر باضابطہ سوشل ڈسٹنس اور ماسک کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں افراد میں یہ غذائی اجناس کے کٹس تقسیم کیے اور کہا کہ اس ماہ مبارک کے مہینے میں صدقات زکوة اور غریبوں، محتاجوں میں امداد کرنا واجب بالقدر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد برائے رمضان تاکہ ماہ رمضان کے پورے مہینے میں اپنی پارٹی کی جانب سے ضلع کپوارہ میں ہر جگہ غریبوں میں امداد کٹس تقسیم کئے جائیں گے اور جاوید قریشی اپنے ورکرز کے ساتھ غریبوں کے لئے ایک لاکھ روپے عطیہ کریں گے اور ان غریب لوگوں میں یہ امداد کٹس تقسیم کئے جائیں گے۔