اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ میں بھاجپا کی جانب سے پرچم کشائی - tricolor flag

شمالی کشمیر کے ہندوارہ قصبہ میں بھاجپا کارکنان نے ایک ریلی کا اہتمام کرکے مین چوک میں ترنگا لہرایا۔

ہندوارہ میں بھاجپا کی جانب سے پرچم کشائی
ہندوارہ میں بھاجپا کی جانب سے پرچم کشائی

By

Published : Aug 15, 2020, 7:54 PM IST

ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ کارکنان نے یوم آزادی کی نسبت سے سخت سیکورٹی کے بیچ ایک ریلی کا اہتمام کیا۔

ترنگا اور بے جے پی کا جھنڈا ہاتھوں میں اٹھاتے ہوئے بھاجپا کارکنان نے ہندوارہ کے مین چوک میں ترنگا لہرایا۔

ہندوارہ میں بھاجپا کی جانب سے پرچم کشائی

اس موقعے پر بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی یوم آزادی کی نسبت سے بی جے پی کارکنان نے ترنگا لہرا کر اپنے جوش و جذبے اور عقیدت کا اظہار کیا۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل ہندوارہ میں کسی بھی پارٹی کی جانب سے ترنگا نہیں لہرایا گیا اور انہیں ایسا کرنے پر فخر اور خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

اس موقعے پر بی جے پی لیڈر نے مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اجارہ داری کا دور ختم ہو گیا اب ملک میں غریب اور عوام دوست بی جے پی کا دور دورہ ہے، جو عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details