اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں بھی مردہ کووں میں برڈ فلو کی تصدیق - مردہ کووں میں برڈ فلو

گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور شوپیاں اضلاع کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

کپواڑہ میں بھی مردہ کووں میں برڈ فلو کی تصدیق
کپواڑہ میں بھی مردہ کووں میں برڈ فلو کی تصدیق

By

Published : Feb 24, 2021, 6:01 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھی بدھ کے روز مردہ کووں میں ایوئین فلو یا برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور شوپیاں ضلعوں کے علاوہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع کے پائر پورہ گلگام اور ضلع ٹریجری احاطے سے اٹھائے گئے مردہ کووں کے نمونے مثبت آئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے برڈ فلو کیسوں کی تصدیق کے فوراً بعد اس فلو کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

'کشمیر میں ملزم کو بغیر کسی ثبوت کے ہی مجرم قرار دیا جاتا ہے'

انتظامیہ نے مذکورہ علاقوں کو ’متاثرہ زون‘ جبکہ ان کے گرد وپیش دس کلومیٹر احاطے کو ’الرٹ زون‘ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف انیمل ہسبنڈری افسر کپوارہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مذکورہ زونز کے ارد گرد ایک کلو میٹر احاطے کے اندر مردہ کووں کے نمونے حاصل کریں۔

حکام نے چیف انیمل ہسبنڈری افسر کپوارہ کو میونسپل کونسل کپوارہ، محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف کے اشتراک سے پورے علاقے کو سینیٹائز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مردہ کووں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details