اردو

urdu

ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک سے عوام پریشان - Kashmir

ریاست جموں کشمیر میں شمالی ضلع کپوارہ کے ماور، ہندوارہ میں مقامی آبادی نے الزام عائد کیا کہ گیارہ برس میں 15کلومیٹر سڑک کی مرمت نہیں ہو پائی۔

mawar handwara

By

Published : Apr 24, 2019, 6:26 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ محض دو سال قبل شاہراہ پر میگڈم بچھایا گیا جس کا آج نام و نشام ہی نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ شاہراہ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں جس سے راہگیروں کو عبور و مرور میں بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال سڑکوں کے باعث گاڑیاں بھی خراب ہو چکی ہیں، ’’قرضہ لیکر گاڑیاں خریدنے والے خستہ حال گاڑیوں سے بھرپور کمائی نہیں کر پاتے جس کے سبب وہ بینکوں سے لیا ہوا قرضہ بھی وقت پر ادا نہیں کر پاتے۔‘‘

ہندوارہ: خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ خستہ حال سڑک کا سب سے زیادہ خمیازہ طلباء اور مریضوں کو بھگتنا پڑتا ہے، ’’طلباء وقت پر اسکول، کالج اور مریض اسپتال نہیں پہنچ پاتے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماور - ہندوارہ سڑک کی مرمت جلد سے جلد کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details