جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں کووڈ مریضوں کے ساتھی/رشتہ داروں نے ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔ ان کا الزام ہے کہ ضلع ہسپتال کپواڑہ میں مریضوں کی صحیح دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے اور ڈاکٹرز بدسلوکی کررہے ہیں۔
کپواڑہ: کووڈ مریضوں کے متعلقین نےاحتجاج کیا ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ہسپتال میں موجود نہیں ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اورمریضوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اپنے پیسوں سے ماسک سانیٹائزر خریدا ہے۔۔ جب کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق کووڈ مثبت مریضوں کےلئے پی پی کٹس اور ماسک کو مفت تقسیم کرنا ہے۔ لیکن انہیں اپنے جیب سے پیسے خرچ کرکے ماسک اور سنیاٹرئز لانا پڑتا ہے۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مریضوں نے ڈاکٹر ڈی پرویز کے ساتھ بد سلوکی کی ہے اور خود اس کے بعد وہ ہسپتال کے احاطے میں احتجاج کرنے لگے ہیں۔