اردو

urdu

ETV Bharat / state

اشرف صحرائی کے بیٹوں کی گرفتاری پر پولیس کی وضاحت - kashmir news

سابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج سہ پہر ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مرحوم اشرف صحرائی کے دونوں بیٹوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

'اشرف صحرائی کے بیٹے پی ایس اے کے تحت گرفتار نہیں'
'اشرف صحرائی کے بیٹے پی ایس اے کے تحت گرفتار نہیں'

By

Published : May 16, 2021, 5:17 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ان خبروں کی تردید کی کہ تحریک حریت کے مرحوم چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے دو بیٹوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کپواڑہ پولیس کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ سحرائی کے دو بیٹوں کو 'سحرائی کے جنازے کے دوران ملک مخالف نعرے بلند کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے لیکن پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔'

جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

سابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج سہ پہر ٹویٹ کیا تھا کہ دونوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے سرینگر کے رہنے والے ایک نوجوان آرٹسٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جا رہی کارروائی کے خلاف گرافیتی بنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details