اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ میں آشا ورکروں کا احتجاج، ماہانہ اجرت میں اضافہ کی مانگ - جموں و کشمیر انتظامیہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں آشا ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے ماہانہ اجرت میں اضافہ اور مستقل نوکری فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

کپوارہ میں آشا ورکروں کا احتجاج، ماہانہ اجرت میں اضافہ کی مانگ
کپوارہ میں آشا ورکروں کا احتجاج، ماہانہ اجرت میں اضافہ کی مانگ

By

Published : Jun 8, 2021, 10:48 AM IST

ضلع کپوارہ میں درجنوں آشا ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کپوارہ میں آشا ورکروں کا احتجاج، ماہانہ اجرت میں اضافہ کی مانگ

احتجاج کر رہی آشا ورکروں نے کہا کہ آفات سماوی، انتخابات، ٹیکہ کاری مہم کے علاوہ وبائی صورتحال میں بھی انہوں نے تندہی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ تاہم ماہانہ تنخواہ کے نام پر ان کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2006 سے وہ بخوبی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں تاہم اس دوران ان کی ماہانہ تنخواہ میں بھی کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا وہیں ان کی مستقلی کے حوالے سے بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

احتجاجی خواتین نے کہا کہ ماہانہ تنخواہ 2000 روپے ان کے ساتھ محض ایک مذاق ہے۔ وہیں احتجاج میں شامل ایک سماجی کارکن نے اس ضمن میں مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بے جے پی سرکار خواتین کے حقوق کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے، تاہم ان کے دور میں خواتین کا اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر دھرنا دینا ان کے دعووں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔‘‘

آشا ورکروں نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے ان کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ اور انہیں مستقل نوکری فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details