اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعدد موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے گئے۔ بغیر کاغذات گاڑیاں چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

کپوارہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ
کپوارہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ

By

Published : Jun 30, 2021, 1:28 PM IST

ضلع کپوارہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا۔

sf

ٹریفک عملہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی، انہوں نے کہا کہ مختلف روٹس پر چل رہی سات گاڑیوں کے روٹ پرمٹ (Route permit) منسوخ کیے گئے۔

کپوارہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ

اس کے علاوہ مقررہ ریٹ لسٹ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتے ہوئے مسافرین سے زیادہ کرایہ وصول کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی۔

sadf

مزید پڑھیں:ہندوارہ: انسداد منشیات کا عالمی دن پر ریلی

ٹریفک عملہ نے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو وضع کیے گئے رہنما خطوط خصوصاً سماجی دوری پر من و عن عمل کرنے کی تلقین کی۔

sdf

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details