کپواڑہ:روشنیوں کا تہوار دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے،ہندوؤں کا ایک مقدس تہوار ہے۔ ہندوں کے ایک عقائد کے مطابق بھگون شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلاوطنی اور لنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا۔ اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس لئے اس تہوار کو اندھیرے پر روشنی ، نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ کپواڑہ کے لائن آف کنٹرول پر مامور فوجی جوانوں نے دیوالی کا تہور بڑے چوش و جزبے کے ساتھ منایا۔ فوجی جوانوں نے اس دوران دیے جلائے اور خصصی پوجا پاٹ کی۔اس دوران فوجی جوانوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور مٹھایاں تقسیم کیں۔