کپواڑہ:سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی انجام دیتے ہوئے کپواڑہ پولیس کی ایک ٹیم نے کپواڑہ کے کیرن علاقے میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ اور منشیات جیسا مواد برآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ و منشیات میں ایک اے کے 47 رائفل، 2 میگزین اور منشیات جیسے مواد کے 10پاکیٹ شامل ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے، وہیں اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں محمد امین لون ساکن ناگہ منڈیان نامی ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔
کپواڑہ میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ برآمد:پولیس
Arms Recovered in Kupwara سکیورٹی فورسز نے کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں محمد امین لون نامی شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔
کپواڑہ میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ برآمد:پولیس
Published : Jan 9, 2024, 4:02 PM IST
|Updated : Jan 9, 2024, 4:37 PM IST
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردھی نے پولیس کنٹرول روم سرینگر میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود آفسران سے ملیٹینسی مخالف آپریشنز کو مزید تیز کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تاکید کی تھی۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)
Last Updated : Jan 9, 2024, 4:37 PM IST