اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Arrested With Arms in Karnah کپواڑہ میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت ایک شخص گرفتار

ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں پولیس نے ایک شخص کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ man Arrested with arms in Karnah

کپواڑہ میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد، ایک شخص گرفتار
کپواڑہ میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد، ایک شخص گرفتار

By

Published : Dec 26, 2022, 3:50 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں ایک شخص کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کر کے اسے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آرمی اور کپواڑہ پولیس نے محمد اعظم دنیال ولد محمد تحسین ساکن دھانی کرناہ کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ گرفتار نوجوان اسلحہ وگولہ بارود اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ اُن کے مطابق پوچھ تاچھ کے بعد مذکورہ نوجوان کی نشاندہی پر رہائشی مکان کے صحن میں کھدائی کے دوران ایک پستول، دو پستول میگزین اور 43گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ arms and ammunition recovered in Karnah

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر کو سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرالہ پورہ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے عسکریت پسند معاونین کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا تھا۔ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے پانچ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعو کیا تھا۔ گرفتار معاونیں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں کپواڑہ کے ایس ایس پیيوگل منہاس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو فوج کے انٹیلی جنس اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کرالہ پورہ علاقے میں حزب المجاہدین (HM) تنظیم کا ایک عسکریت پسند ماڈیول سرگرم ہے جو نہ صرف عسکریت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے میں مدد کر رہا ہے بلکہ دیگر رسد بھی فراہم کر رہا ہے۔ ان ٹھاکنوں سے ایک اے کے رائفل، 2 اے کے میگزین، 119 اے کے گولیاں، ایک پستول، ایک پستول میگزین، چار پستول راؤنڈز، چھہ ہینڈ گرنیڈ، ایک آئی ای ڈی، دو ڈیٹونیٹر، دو تاروں کے بنڈل اور ایک واٹر ٹینک برآمد کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details