کپواڑہ:تفصیلات کے مطابق کزشتہ روز پولیس اور فوج نے کرناہ کے گاؤں پنجیترہ میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے کئی گھروں کی تلاشی لی۔Search Operation In Kupwara
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک عسکریت پسند معاون ( جو مفرور ہے) مختار حسین شاہ ولد سید اکبر شاہ کے گھر کی تلاشی کے دوران گھر سے ایک اے کے 47رائفل، ایک اے کے میگزین، 22 زندہ گولہ بارود، 9 ایم ایم پستول اور ایک پستول میگزین برآمد ہوا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔Arms, Ammunition Recovered From OGW's House in Kupwara