کپوارہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی(جے کے اےپی) کی جانب سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا،Apni Party held youth convention in Handwara جس میں ہندوارہ کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی۔ یوتھ کنونشن اپنی پارٹی کے ضلع نائب صدر عبدالرشید بٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں اپنی پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر خالد راٹھور، ضلع کپواڑہ کے نائب صدر عبدالرشید، فاروق احمد چیچی کے علاوہ دیگر کئی ارکان موجود تھیں۔اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں کو زمینی سطح پر پارٹی کی جڑیں مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔
پارٹی کے صوبائی صدر یوتھ خالد راٹھور نے کہا کہ نیشنل کانفرنس(این سی )، پیپلز کانفرنس(پی سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے لیڈروں نے ہمشیہ جموں و کشمیر کو لوٹا ہے اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ سیاسی استحصال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے والے یہی جماعتیں ہے اور جب آرٹیکل 370 ہٹایا گیا تو وہ سیاسی لیڈر جیلوں میں بند نہیں تھیں، وہ حماموں میں بیٹھ کر ہریسہ کھا رہے تھے۔ جب ان کو ایس کے آئی سی سی میں بندی بنایا گیا تو وہاں انہوں نے لکھ کے دیا ہم باہر جانے کے بعد آرٹیکل 370 اور آٹیکل 35a پر کوئی بات نہیں کرے گے۔