اینٹی کرپشن بیورو نے جونیئر انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔The J&K Anti-Corruption Bureau
اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کشمیر نے منگل کے روز سرحدی ضلع کپواڑہ کے رولر ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ بلاک ترہگام میں تعینات جونیئر انجینئر کو 8 ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ JE Caught Taking Bribe in Kupwara District
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک سائل نے اینٹی کرپشن بیرو میں شکایت درج کی کہ رولر ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ بلاک ترہگام کپواڑہ میں تعینات جونیئر انجینئر غلام حسن اُس سے بل تیار کرنے کی خاطر آٹھ ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔Engineer Arrested for Accepting Bribe
انہوں نے بتایا کہ سائل نے الزام لگایا کہ مذکورہ جونیئر انجینئر بل کو تیار کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کررہا ہے ۔