عبدالرحمن اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت ٹین کے شیڈ میں زندگی گزار رہے ہیں۔
مرکزی معاونت والی اسکیم ’’اندرا گاندھی آواس یوجنا‘‘ کے تحت عبدالرحمن بھی پکا مکان بنائے جانے اور سکون کی زندگی بسر کرنے کے منتظر ہیں۔
عبدالرحمن کا نام بھی IAY اسکیم کے تحت درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک انہیں اس اسکیم کا فائدہ حاصل نہ ہو سکا۔
ٹین کے شیڈ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں خصوصا ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی اس جانب توجہ مبذول کرائی، تاہم انکے مطابق انکی معاونت نہیں کی جا رہی ہے۔
سرکاری دفاتر کے بسیار چکر کاٹنے اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کئی بار معائینہ کیے جانے کے باوجود عبدالرحمن کے لیے اسکیم کے تحت مکان تعمیر نہیں کیا گیا۔
سردی ہو یا گرمی، بارش ہو یا برفباری، عبدالرحمن اور اسکے معصوم بچے ہر موسم کی مار جھیل کر ٹین کے اس شیڈ میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔