سری نگر: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے شاٹھ پورہ ہائی ہامہ میں شبانہ آتشزدگی میں ایک درجن کے قریب دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ آتشزدگی کے اس حادثے میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ Blaze in Kupwara
اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے شاٹھ پورہ ہائی ہامہ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً آس پاس کی متعدد دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی جانب سے گر چہ فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران کم از کم آٹھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔ Fire in Kupwara
مزید پڑھیں: