ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقہ کرناہ میں جمعرات کو ایک مسافر بردار گاڑی جبڈی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں آٹھ ماہ ایک بچہ اور 90سالہ بزرگ شہری موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار آٹھ دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی افراد کو فوری طور ٹنگڈار اسپتال پہنچایا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔