سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار اور کرناہ سیکٹرز میں بدھ کی شب پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے گولہ باری شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی جبکہ ایک مسجد سمیت کئی رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھر پور جواب دیا اور طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ رک رک رات بھر جاری رہا ہے۔
واضح ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔