ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبہ میں ہفتہ کی سہ پہر 37 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم سرینگر پہنچے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
فوت ہوئے شخص کی شناخت آہگام، راجواری سے تعلق رکھنے والے نذیر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔