اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kupwara Road Accident کپواڑہ سڑک حادثہ میں اٹھائیس مسافر زخمی - کپواڑہ سرینگر نان سٹاف بس

سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ علاقے میں منگل کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ میں کم سے کم 28 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہندواڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا، وہیں پانچ افراد کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر اور بارہمولہ منتقل کیا گیا۔Kupwara Road Accident

28-injured-as-bus-turns-turtle-in-handwara
کپواڑہ سڑک حادثہ میں اٹھائیس مسافر زخمی، زخمیوں کی حالت مستحکم

By

Published : Nov 8, 2022, 5:09 PM IST

کپواڑہ:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے وٹائین علاقے میں منگل کو ایک مسافر بس حادثے کے شکار ہوئی۔ حادثہ میں 28مسافر زخمی ہوگئے۔Kupwara Road Accident

تفصیلات کے مطابق کپواڑہ سے سرینگر نان سٹاف بس رجسٹریشن نمبر JK09-1239 ہندواڑہ کے وٹائن کے نزدیک آج صبح ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔حادثہ میں تقریباً 28 مسافر زخمی ہوئے۔ زخمی مسافروں ریسکیو کر کے چوگل اور ضلع ہسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔Kupwara Srinagar Non stop bus met with accident

کپواڑہ سڑک حادثہ میں اٹھائیس مسافر زخمی، زخمیوں کی حالت مستحکم

زخمیوں میں جہاں سے پانچ افراد کو مزید علاج و معالجہ کے لئے مختلف سرینگر اور بارہمولہ جی ایم سی اسپتال ریفر کیا گیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق ارشاد احمد ولد غلام قادر ساکن ترال اور مختی بیگم زوجہ غلام رسول میر ساکن ہندوارہ کو بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ ریفر کیا گیا جبکہ پروینہ بیگم اس کے چھوٹے بچے مسیب احمد اور ارشاد احمد بٹ ولد ولی محمد بٹ ساکن چوگل ہندوارہ کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔

دریں اثنا ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ صبح جو ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے اس کے فورا بعد ہسپتال عملہ اور ایمبولنس گاڑیاں موقع پر پہنچی اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ میں 28افراد زخمی ہوئے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے جن میں پانچ زخمیوں کو سرینگر ریفر کیا گیا تاہم تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

ادھر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ادھر گلگازری زچلڈراہ میں ایک ماروتی کے حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:Sonmarg Road Mishap سونہ مرگ سڑک حادثہ میں پانچ سیاح زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details