ایک ہی کنبے کے چار افراد بے حوشی کی حالت میں ہسپتال میں داخل کپواڑہ:شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے مچھی پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے گھر میں بے ہوش پایا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے مچھی پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک ہی کنبے کے چار افراد جن میں تنویر احمد بٹ اس کی اہلیہ اور ان کے دو بچے شامل ہیں، کو اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بے ہوش افراد کو فوری طور ضلع ہسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کو مزید علاج کے لیے سرینگر ریفر کیا گیا۔
ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ رات بھر ہیٹر چالو رہنا ان افراد کے بے ہوش ہونے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام افراد کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ہسپتال عملے نے بتایا کہ چاروں افراد کو سرینگر منتقل کیا اور ان میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں اور محکمہ صحت کی بروقت مدد سے چار قیمتی جانیں بچ گئی۔
بتادیں کہ وادی میں سردی سے بچنے کے لئے رات بھر ہیٹر چالو رکھنا انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضائع بھی ہوئی ہیں۔حکام نے لوگوں سے اس سلسلے مییں احتیاط سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔