ضلع کولگام میں جمعہ کو بعد دوپہر پبلک پارک میں ایک نوجوان کو مشتبہ حالت میں بے ہوش پایا گیا۔ نوجوان کو فوری طور ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
کولگام: پبلک پارک سے نوجوان کی لاش برآمد - urdu news
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک نوجوان کو پبلک پارک میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔
کولگام: پبلک پارک سے نوجوان کی لاش برآمد
کولگام پولیس نے نوجوان کی شناخت 27 سالہ زبیر احمد بٹ ولد منظور احمد بٹ ساکن ریشی پورہ، کولگام کے طور پر کی ہے جو ضلع اسپتال کے باہر مین گیٹ کے نزدیک چائے کی دُکان چلا رہا تھا۔
کولگام پولیس اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ جبکہ طبی و قانونی لوازمات کے بعد نوجوان کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
Last Updated : Mar 19, 2021, 5:03 PM IST