جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے سیاحتی مقام اہربل میں آج ایک 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اہربل آبشار میں کود کر خودکشی کر لی۔
کولگام کے گاؤں سنی گام سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان آج سہ پہر اہربل آبشار کے قریب دیکھا گیا اور پلک جھپکتے ہی اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ آس پاس موجود نوجوانوں نے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ ہلاک ہو گیا۔
نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی اُدھر منزگام پولیس اسٹیشن میں لڑکے کی خودکشی کے بعد ہی ایک کیس درج کر کے تحققات شروع کر دی گئی ہے۔
حالیہ ماہ میں وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران، وہیں ماہرین معاشی پریشانی، منشیات کے استعمال اور گھریلو تشدد کو خودکشی کے واقعات میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہیں۔