اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام : دمحال ہانجی پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

سب ضلع دمحال ہانجی پورہ کے کھوسہ پورہ چک رمبیر پورہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

کولگام میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
کولگام میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

By

Published : Aug 18, 2020, 2:25 PM IST

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام لگایا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہم لوگ مسلسل کئی مہنوں سے بجلی سے محروم ہے۔

کولگام میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس جدید دور میں جہاں لوگوں کو بجلی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو وہی ہم لوگوں کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے موبائل فونز کو چارج کرنے کے لیے دوسرے گاؤں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ 'اگر چہ ہم لوگوں نے کئی بار اپنے خرچہ پر بجلی ٹرانسفارمر کو ٹھیک کر کے بھی لایا لیکن چند روز بعد ہی بجلی ٹرانسفارمر کام کرنا چھوڑتا ہے جب کہ ہم لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں آگاہ بھی کیا لیکن ہماری کوئی سنتا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ایک تو ہم لوگوں سے بجلی فیس بھی لی جاتی ہے اور دوسرے جانب بجلی سے بھی محروم رکھتے ہے۔'

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ انہیں بجلی مہیا کرائے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details