کولگام (جموں و کشمیر) :عالمی ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام کی جانب سے ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں کالج انتظامیہ، این ایس ایس اور این سی سی رضاکاروں کے علاوہ کئی متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کالج سے منی سیکریٹریٹ تک ایک ریلی برآمد کی جس میں ماحولیات کے بچاؤ سمیت دیگر متعلقہ جانکاری کے حوالے سے پلے کارڈس کے ذریعے عام لوگوں کو جانکاری دی گئی۔ منتظمین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اس طرح کے پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔
طلبہ کی یہ ریلی ڈگری کالج سے برآمد ہوئی اور مین بازار کولگام میں اختتام ہوئی۔ ریلی میں شریک طلبہ و طلبات نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی یا اس طرح کے پروگرامز تعلیمی اداروں تک ہی محدود نہیں ہونے چاہئے بلکہ ایسے پروگرامز میں ہر کسی کو شمولیت اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں ڈگری کالج کولگام کے پرنسپل اور ریلی کے منتظم ڈاکٹر زبیر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’سبھی طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کو ایسے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر شمولیت اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘