دمحال ہانجی پورہ میں عارضی پل سے گزرتے ہوئے 40 سالہ شمیمہ بانو ساکنہ ناگام نورآباد پیر پھسل جانے کی وجہ سے دریائے ویشو میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔
خاتون کی موت سے پورے علاقے میں ماتم چھا گیا۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے تعاون سے متوفیہ کی نعش کو دریائے ویشو سے نکالا گیا۔
واضح رہے کہ آڈیجن دمحال ہانجی پورہ عارضی پل جو کہ پچھلے پانچ ماہ سے ناقابل آمدورفت ہے، جس کے وجہ سے نورآباد کے ایک لاکھ سے بھی زائد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔