لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ - کولگام میں مختلف علاقوں میں چھوٹی بڑی مسافر گاڑیاں چلنی لگی ہیں۔ تاہم ڈرائیورز کی جانب سے مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کیا جارہا ہے، جس کے باعث مسافروں اور گاڑی مالکان کے بیچ نوک جھونک دیکھنے کو مل رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے ٹرانسپوٹروں کو چند شرائط کے تحت گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دی گی ہے جس کے تحت ڈرائیورں کو نصف سواریاں بھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ تاہم قاضی گنڈ کے مختلف علاقوں میں چل رہی مسافر گاڑی مالکان احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
ڈرائیور گاڑیوں میں ضرورت سے زیادہ سواریاں بھر رہے ہیں، ساتھ ہی مسافروں سے دوگنا کرایہ بھی وصول کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہاں اکثر وبیشتر ڈرائیوروں اور سواریوں میں تلخ کلامی دیکھنے کو مل رہی ہے۔