جنوبی کشمیر کے کولگام کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانور انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنے لگے ہیں۔ تاہم اس درمیان محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے لگاتار جنگلی جانوروں کو پکڑنے کا کام جاری ہے۔
ضلع کے ناگ ناڈ علاقے میں مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی کہ علاقے میں ایک ریچھ داخل ہوگیا ہے جس کے ڈر سے لوگ گھروں سے باہر نکلے سے گریز کررہے ہیں۔