جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی اتل کمار گوئل نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'مصدقہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جواہر ٹنل پر ایک ٹرک روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا'۔
برآمد شدہ اسلحہ بظاہر نئے عسکریت پسندوں کے لیے تھا: پولیس انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں ایک ایم فور رائفل، ایک اے کے 47 رائفل اور چھ پستولیں شامل ہیں۔
موصوف نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی شناخت بلال احمد ولد غلام محمد کٹے جبکہ دوسرے کی شہنواز احمد ولد ظہور احمد میر ساکنان شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ظاہری طور پر یہ اسلحہ وادی میں تشدد بھڑکانے کے لئے لایا جارہا تھا۔
اتل کمار گوئل نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔