اردو

urdu

By

Published : Nov 5, 2020, 9:19 PM IST

ETV Bharat / state

'ٹورنمنٹ کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے'

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اعجاز احمد نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن سلامتی کے ساتھ ساتھ فوج کا کھیل سرگرمیوں میں رول اچھا قدم ہے۔

volley-ball-tournament
ٹورنامنٹ اختتام پزیر

ضلع کولگام کے ویسو علاقہ میں فوج کی جانب سے والی بال ٹورنمنٹ منعقد کیا گیا۔ یکم نومبر سے پانچ نومبر تک جاری اس ٹورنمنٹ میں 12 ٹیموں نے شرکت کی۔

والی بال ٹورنامنٹ

انیس آر آر نے ہیڈ کواٹر دو سیکٹر کے اشتراک سے ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا۔ فائنل میچ نیپورہ رائل اور ویسو سنو لیپڈ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ویسو سنو نے فائنل کا خطاب حاصل کیا ہے۔ زبیر احمد کو لیگ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا جبکہ سہیل احمد کو لیگ کے ذہین کھلاڑی سے نوازا گیا۔

اختتامی تقریب پر برگیڈر وی ایس ٹھاکر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد یہاں کے نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج یہاں کے نوجوانوں کو ہر ممکن مدد کے لئے وعدہ بند ہے۔ تقریب میں شامل ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اعجاز احمد نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن سلامتی کے ساتھ ساتھ فوج کا کھیل سرگرمیوں میں رول اچھا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور: پانی کے لیے ترستے گنگا کنارے کے لوگ

خیال رہے کہ وادی میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں سکیورٹی فورسز دیگر اضلاع میں مختلف کھیلوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details