اردو

urdu

کولگام: ویشو نالہ کوڑے دان میں تبدیل

کولگام کی بستیوں سے خارج ہونے والا ہزاروں ٹن کوڑا کرکٹ منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے لرو کولگام میں واقع نالہ ویشو کے بلکل قریب پھینکا جا رہا ہے۔

By

Published : Mar 17, 2021, 5:26 PM IST

Published : Mar 17, 2021, 5:26 PM IST

Vishu Nala
ویشو نالہ

وادی کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع معروف نالہ ویشو آہستہ آہستہ کوڈے دان میں تبدیل ہو رہا ہے۔ کولگام میں آباد بستیوں سے خارج ہونے والا کوڈا کرکٹ نالہ ویشو کے قریب پھینکا جا رہا ہے۔ مقامی میونسپلٹی اور محکمہ آبپاشی و پی ایچ ای اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ویشو نالہ

کولگام کی بستیوں سے خارج ہونے والا ہزاروں ٹن کوڈا کرکٹ منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے لرو کولگام میں واقع نالہ ویشو کے بلکل قریب پھینکا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف نالہ ویشو غلاظت اور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہا ہے بلکہ کولگام کو سپلائی ہونے والا پینے کا پانی بھی متاثر ہو رہا ہے۔

سیاستدانوں اور متعلقہ ایجنسیوں نے ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ اور کوڈا کرکٹ باضابطہ طور پر ڈمپ کرنے کی بات کی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر اب تک یہ ممکن نہیں ہو پایا۔ نالے میں کوڑا پھینکنے سے نہ صرف یہ آلودہ ہو رہا ہے بلکہ لوگ بھی بیمار ہو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے مقامی میونسپلٹی اور پینے کے پانی و آبپاشی کی ایجنسیوں کو زمہ دار ٹھرا کر کاروائی کی مانگ کی۔

ای ٹی بھارت نے جب اس حوالے سے مقامی میونسپلٹی سے رابطہ کیا تو انہوں نے روایتی طور پر معاملے سے پلو جھاڈنے کی کوشش کی اور ڈھمپنگ سائٹ، ویسٹ منیجمنٹ کو لے کر کئی عذرات سامنے لائے اور ایک نیا وعدہ کر کے بات کو ختم کیا۔

نالہ ویشو اور اسی طرح کے کئی ندی نالے کوڈے دان میں تبدیل ہونے رہے ہیں اور اپنی افادیت کھو رہے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details