جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پٹریوں پر ناجائز قبضہ کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹریوں کی خستہ حالت اور بعض مقامات پر مین ہول کُھلے رہنے سے جانوں کو خطرہ بھی لاحق ہے جبکہ پٹریوں کو ناجائز طور پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ اور مقامی میونسپلٹی کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے۔
لوگوں نے قصبہ کولگام کی سڑکوں کو جازب نظر بنانے پر زور دیا ہے جبکہ چھاپڑی فروشوں کو پٹریوں پر ناجائز قبضہ جمانے کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔
وہیں مقامی لوگوں کے مطابق پٹریوں پر ناجائز طریقے سے مقامی د٘دکانداروں اور خوانچہ فروشوں نے قبضہ کیا ہے جس کی وجہ سے راہ گیروں کو طرح طرح کی مشکلات پیش آتی ہیں۔